728 x 90

تباہ کن سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا، وفاقی وزیر خزانہ

تباہ کن سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا، وفاقی وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال موسم برسات میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے  بلومبرگ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث رواں سال ملکی معاشی ترقی کو شدید دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال موسم برسات میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے  بلومبرگ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث رواں سال ملکی معاشی ترقی کو شدید دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے چار اعشاریہ دوفیصد معاشی نمو کی پیشگوئی کی گئی تھی مگر تباہ کن سیلاب کے باعث یہ تین اعشاریہ پانچ سے چار فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان رواں سال پانڈا بانڈز جاری کریگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos