728 x 90

تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت، عمان۔ پاکستان کاروباری فورم کا انعقاد

تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت، عمان۔ پاکستان کاروباری فورم کا انعقاد

عمان ایوانِ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام سلطنت عمان کے ارالحکومت مسقط میں عمان۔پاکستان کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، سفارتکاروں، اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس فورم کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی، اقتصادی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو

عمان ایوانِ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام سلطنت عمان کے ارالحکومت مسقط میں عمان۔پاکستان کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، سفارتکاروں، اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس فورم کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی، اقتصادی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔ فورم میں نجی شعبے کے کردار کو نمایاں کرتے ہوئے، دونوں ممالک نے باہمی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم کے دوران کئی اہم شعبوں میں تعاون کے مواقع اجاگر کیے گئے، جن میں فوڈ سیکیورٹی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، تعلیم، کپڑا سازی، اور صحت شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سیاحت، تعمیرات، آٹوموبائل، اور کھیلوں کے سامان جیسے شعبے بھی دوطرفہ شراکت داری کے لیے اہم قرار دیے گئے۔

یہ فورم ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی معاشی تعاون کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان خطے میں اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos