728 x 90

ترک وفد اور وزیراعلیٰ پنجاب کا معاشی و ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

ترک وفد اور وزیراعلیٰ پنجاب کا معاشی و ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

ترکیہ کی گرینڈ قومی اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے ایک وفد کے ہمراہ لاہور میں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں اور معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاکستان

ترکیہ کی گرینڈ قومی اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے ایک وفد کے ہمراہ لاہور میں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں اور معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے پاکستان اور ترکیہ کے پارلیمانی وفود اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان مستقل طور پر تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تعمیرات، توانائی، دیہی منصوبہ بندی، لاجسٹکس اور کان کنی کے شعبوں میں ترک سرمایہ کاری اور مہارت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانون سازی، مقامی حکومت، ڈیجیٹل تبادلے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعاون سے ہمارے باہمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos