728 x 90

تھانہ کوتوالی ،ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج

تھانہ کوتوالی ،ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج

پولیس نے جھوٹ اور فریب کا پردہ چاک کر دیا، جھنگ پولیس نے زنا کے ایک جھوٹے مقدمے کو نہایت باریک بینی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے بعد خارج کر کے ایک بے گناہ شہری کی عزت و وقار کو پامال ہونے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں ثمرین نامی خاتون نے خود

پولیس نے جھوٹ اور فریب کا پردہ چاک کر دیا، جھنگ پولیس نے زنا کے ایک جھوٹے مقدمے کو نہایت باریک بینی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے بعد خارج کر کے ایک بے گناہ شہری کی عزت و وقار کو پامال ہونے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں ثمرین نامی خاتون نے خود کو ساجدہ ظاہر کرتے ہوئے ذوالفقار نامی شہری کے خلاف زنا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔ تاہم پولیس کی موثر اور غیر جانبدار تفتیش کے دوران یہ مقدمہ سراسر جھوٹا اور مذموم عزائم پر مبنی ثابت ہوا۔تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ ملزمہ ثمرین نے ذاتی مفاد اور بلیک میلنگ کی غرض سے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ جس پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے نسرین کے خلاف انٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس گھناؤنے کھیل میں شریک تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ سادہ لوح شہریوں کی عزت و ناموس سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جھنگ پولیس قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos