728 x 90

تھانہ کوتوالی کی حدود سے 39 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ کوتوالی کی حدود سے 39 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

آر پی او فیصل آباد ریجن سہیل اختر سکھیرا کے واضح احکامات پر جوا مافیا کے خلاف جھنگ پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 39 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق

آر پی او فیصل آباد ریجن سہیل اختر سکھیرا کے واضح احکامات پر جوا مافیا کے خلاف جھنگ پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 39 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران جوئے میں لگی ہوئی تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی، جبکہ موقع سے جوئے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشرے کو بربادی کی طرف دھکیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس سماج کو تباہی سے بچانے، نوجوان نسل کو جرائم سے محفوظ رکھنے اور قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos