728 x 90

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد

قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔ یہ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جس کا

قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔ یہ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ہاکی کی بحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ڈسپلن، ٹیم ورک اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 4 جنوری سے ہوا جبکہ اختتام 28 فروری کو ہوگا۔ مقابلے ڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی اور نیشنل لیول پر مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چار مرحلوں پر مشتمل جامع شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 4 سے 24 جنوری تک ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے جاری ہیں، جن میں ملک کے 81 اضلاع کی 718 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 27 جنوری سے 2 فروری تک ڈویژن لیول پر 27 ڈویژنز کی 81 ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔

تیسرا مرحلہ 6 سے 13 فروری تک صوبائی سطح پر منعقد ہوگا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت کی 27 بہترین کلب ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چوتھا اور آخری مرحلہ 17 سے 28 فروری تک نیشنل لیول پر ہوگا، جہاں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی 11 بہترین کلب ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل لیول کے مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں مجموعی طور پر 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 28 فروری کو لاہور میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

اب تک پنجاب میں 91، خیبرپختونخوا میں 32، سندھ میں 38، بلوچستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں مقابلوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ چیمپئن شپ قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos