افغان مہاجرین کی پرتشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث جرمنی اور ترکیہ سمیت کئی ممالک میں افغانیوں کی ملک بدری تیز کردی گئی ہے۔ افغان جریدہ آریانہ نیوز کے مطابق جرمنی میں سخت امیگریشن پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی سے ملک بدر کیا جانے والا ایک افغان مہاجر
افغان مہاجرین کی پرتشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث جرمنی اور ترکیہ سمیت کئی ممالک میں افغانیوں کی ملک بدری تیز کردی گئی ہے۔
افغان جریدہ آریانہ نیوز کے مطابق جرمنی میں سخت امیگریشن پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی سے ملک بدر کیا جانے والا ایک افغان مہاجر منشیات سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں ملوث تراسی افغان پناہ گزینوں کو جرمنی سے ملک بدر کیا جا چکا ہے ۔
جرمن فارن نیشنلز رجسٹریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تقریباً گیارہ ہزار آٹھ سو اٹھاسی رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کوجرمنی چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
طلوع نیوز کے مطابق ترک حکام نے افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر کارروائی کرکے بتیس افراد کو گرفتار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *