728 x 90

جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے تمام ادویات پر بارکوڈز لگائے جائیں گے، وزیر صحت

جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے تمام ادویات پر بارکوڈز لگائے جائیں گے، وزیر صحت

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ جعلی ادویات کی نشاندہی اور انکی فروخت کی روک تھام میں مدد کیلئے تمام ادویات پر بارکوڈز لگائے جائینگے۔ یہ بات وزیرصحت سید مصطفی کمال نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بارکوڈ ادویات کی قیمت

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ جعلی ادویات کی نشاندہی اور انکی فروخت کی روک تھام میں مدد کیلئے تمام ادویات پر بارکوڈز لگائے جائینگے۔

یہ بات وزیرصحت سید مصطفی کمال نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بارکوڈ ادویات کی قیمت اور زائد المعیاد ہونے کی تاریخ بھی بتائے گا اور ایک ہیلپ لائن کے ذریعے کوئی بھی متعلقہ شکایت درج کرائی جاسکتی ہے یہ ہیلپ لائن جلد شروع کی جائیگی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کے نام سے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے جو تمام شہریوں بالخصوص کینسر سے متعلقہ تمام اعدادوشمار کا ریکارڈ رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر ہی پر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos