728 x 90

جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک خواب رہے گا جب تک بھارت جموں و کشمیرمیں جارحیت کی پالیسی ترک نہیں کرتا

جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک خواب رہے گا جب تک بھارت جموں و کشمیرمیں جارحیت کی پالیسی ترک نہیں کرتا

پاکستان نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ایک خواب رہے گا جب تک بھارت جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ ختم کرکے جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی پالیسی ترک نہیں کرتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جواب دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی

پاکستان نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ایک خواب رہے گا جب تک بھارت جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ ختم کرکے جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی پالیسی ترک نہیں کرتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جواب دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ پروپیگنڈہ سفید جھوٹ اور مسلسل انکار گمراہ کن معلومات کونہیں چھپا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی کبھی تھا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہیں۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت عدم برداشت کا خطرہ بن چکی ہے، جہاں اسلام مخالف جذبات اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دیدی گئی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہندوتوا کے جھنڈے تلے اقلیتیں خوف کے عالم میں رہتی ہیں-مسلمانوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے’ مساجد کو مسمار کیا جاتا ‘گرجا گھروں کو جلایا جاتا اور نفرت انگیز تقاریر کو معمول بنا دیا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos