جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھکر روڈ 18 ہزاری کے قریب دال موڑ پر تیز رفتاری کے باعث فیصل آباد جانے والی ایک بس نے ستھرا پنجاب کے رکشے
جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھکر روڈ 18 ہزاری کے قریب دال موڑ پر تیز رفتاری کے باعث فیصل آباد جانے والی ایک بس نے ستھرا پنجاب کے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 19 سالہ احمد ولد ناصر محمود موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ ساجد ولد محمد بخش معمولی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ جاں بحق نوجوان کی میت ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دی گئی۔
دوسرا افسوسناک واقعہ جھنگ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ سٹی کھوکھرا روڈ لنک چونگی واہ والی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک پھیری والے کو نامعلوم شخص نے خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک 50 سالہ اقبال ولد بہادر خان دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کی میت ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر شورکوٹ کے پتن روڈ پر القائم رائس مل کے قریب ایک گھر میں فرشی پنکھے کا سوئچ لگاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ذیشان حیدر ولد سید منظور حسین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ لواحقین نے سی پی آر، تصویر لینے اور ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ متعلقہ ادارے مختلف واقعات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی میں مصروف ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *