728 x 90

جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات و پرتشدد واقعات، تین ٹریفک حادثوں سمیت چار افراد زخمی، ریسکیو

جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات و پرتشدد واقعات، تین ٹریفک حادثوں سمیت چار افراد زخمی، ریسکیو

ضلع جھنگ اور تحصیل شورکوٹ میں مختلف ٹریفک حادثات اور ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بائی پاس روڈ جھنگ پر گڑے بند حاجی سلطان ریمپ کے

ضلع جھنگ اور تحصیل شورکوٹ میں مختلف ٹریفک حادثات اور ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بائی پاس روڈ جھنگ پر گڑے بند حاجی سلطان ریمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث 18 سالہ چاند علی ولد رمضان شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ رستم سرگانہ پولیس چوکی، لنک ملتان روڈ جھنگ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر اچانک پھٹ جانے کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی۔ حادثے میں ممتاز بی بی زوجہ مختار حسین (40 سال) اور اختر عباس ولد ذوالفقار (28 سال) زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ادھر شورکوٹ موٹروے انٹرچینج کے قریب واقع شنواری ہوٹل کے نزدیک ایک نجی کمپنی کی مسافر بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد کنڈکٹر نے ڈرائیور احمد ولد گل علی پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے سینے اور پیٹ پر گہرے زخم آئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام واقعات میں امدادی ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کیں، جس سے قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos