جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے تین واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ پہلا حادثہ مدنی جٹ فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب پیش
جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے تین واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
پہلا حادثہ مدنی جٹ فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 18 سالہ رمشاء اور 70 سالہ نوراں زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ موضع ڈوکہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ وقاص اور 9 سالہ علی حیدر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
ادھر شورکوٹ میں چونگی پتن روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 33 سالہ محمد طیب اور 25 سالہ محمد زبیر زخمی ہوگئے۔ دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *