ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ نزد بستی
ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ نزد بستی حیدرآباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان غلط موڑ کاٹنے کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب چنیوٹ روڈ راجہ آباد کے قریب قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت بے قابو ہو گیا، جس سے شہباز خان نامی شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
ادھر فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 220 بگی پلی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *