جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگ
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران دکانوں کے باہر سڑک پر رکھا گیا تعمیراتی میٹریل…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران دکانوں کے باہر سڑک پر رکھا گیا تعمیراتی میٹریل اور دیگر سامان موقع پر ہی ہٹوا کر راستے کلیئر کروا دیے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


