خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
جھنگ

جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایت

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہریوں کی درخواستوں کی فرداً…

جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایت

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہریوں کی درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بزرگ شہریوں اور خواتین سائلین کے مسائل خصوصی توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے اور درخواستوں پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور دیگر سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ہر شہری کو بلا تفریق اپنا مسئلہ پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے ساتھ مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے اور عملدرآمد رپورٹس بھی پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں