جھنگ: میرنے والا کچا احمد پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، تین افراد زخمی
جھنگ: میرنے والا کچا احمد پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں…

جھنگ: میرنے والا کچا احمد پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ میرنے والا کچا احمد پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس روانہ کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہاراجہ منتقل کردیا۔
زخمیوں کی شناخت 24 سالہ رضوان علی ولد غلام محمد، 60 سالہ غلام شبیر ولد امیر خان اور 19 سالہ علی حسن ولد محسن خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رضوان علی کا تعلق میرنے والا، اڈا احمد پور سیال سے جبکہ غلام شبیر اور علی حسن کا تعلق اڈا نیکوکارہ، احمد پور سیال سے بتایا گیا ہے۔


