عالمی بینک کا پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، ای…

انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، ای گورننس اور ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک نے پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور فری لانسنگ کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر سیئول میں ٹیکنالوجی کے معروف ادارے ڈیلٹا ایکس کے دورے کے دوران شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


