خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

جھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر…

جھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ سموگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی آلودگی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس، ستھرا پنجاب ایجنسی اور واسا جھنگ کے افسران کو انسدادِ سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور فیلڈ میں نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں