728 x 90

جھنگ میں تین مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی،ریسکیو

جھنگ میں تین مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی،ریسکیو

جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا

جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ مدو اڈہ ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 35 سالہ محمد شہزاد اور 45 سالہ عمر دراز زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ چک نمبر 268 بائی پاس گوجرہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب گوجرہ لنک روڈ سے بائی پاس کی جانب مڑنے والے موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی فارچونر گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 37 سالہ کرم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 40 سالہ نوشیر زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہل خانہ نے جاں بحق خاتون کی میت اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

تیسرا حادثہ ٹوبہ روڈ پر پٹرولنگ چیک پوسٹ پل عاشبہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 30 سالہ اسحاق اور 72 سالہ اللہ یار زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos