شہر میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کی متعدد گلیاں، بازار اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے فوری بعد واسا جھنگ نے ہنگامی بنیادوں پر
شہر میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کی متعدد گلیاں، بازار اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے فوری بعد واسا جھنگ نے ہنگامی بنیادوں پر نکاسیٔ آب کا آپریشن شروع کر دیا۔ واسا کے عملے نے رات گئے تک ریل بازار، یوسف شاہ روڈ، کچہری چوک اور دیگر اہم علاقوں سے بارش کا پانی نکال کر ٹریفک اور شہری آمدورفت کو بحال کر دیا۔ ایم ڈی واسا جھنگ سید صولت رضا نے بتایا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فعال ہیں اور نکاسیٔ آب کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ان کے مطابق واسا کا تمام عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ وہ خود بھی مختلف علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی بارش کے باعث بعض علاقوں میں کچھ وقت کے لیے پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں، تاہم واسا کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں سے پانی تیزی سے نکال دیا گیا۔ سید صولت رضا کا کہنا تھا کہ واسا کا عملہ دن رات خدمات انجام دے رہا ہے اور بارش کے دوران بھی نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *