خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئیڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت، فوری حل کے احکاماتجھنگ میں گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانوں سے بھاری مقدار برآمد، مقدمات درججھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت
جھنگ

جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئی

جھنگ: ضلع جھنگ میں ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب شورکوٹ میں مسافر بس کے ٹائروں میں آگ لگنے کے…

جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئی

جھنگ: ضلع جھنگ میں ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب شورکوٹ میں مسافر بس کے ٹائروں میں آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر بودھوآنہ اسٹاپ کے قریب کراسنگ کے دوران ہنڈائی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں تین سالہ شمشاد ولد ممتاز حسین سر پر چوٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوچکا تھا۔ لواحقین نے بچے کو ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کردیا، جبکہ چھ سالہ سمندری بی بی، 20 سالہ شگفتہ بی بی، 35 سالہ ممتاز اور 30 سالہ زینب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ہنڈائی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسرا حادثہ جھنگ سرگودھا روڈ بائی پاس پر نور شاہ ریمپ کے قریب پیش آیا، جہاں کراسنگ کے دوران ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹربائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں بشیر احمد (77 سال)، قاسم علی (25 سال)، شازیہ ناہید (40 سال) اور محمد یونس (64 سال) کو طبی امداد فراہم کی۔ ان میں سے دو زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا۔

ادھر شورکوٹ میں موٹروے لنک کینٹ روڈ، ابوبکر روڈ پر ایک مسافر بس کے ٹائروں میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں