ڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت، فوری حل کے احکامات
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی فرداً فرداً سماعت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور سائلین کو جلد ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ مقررہ وقت میں عملدرآمد رپورٹس بھی پیش کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور دیگر سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا اور ہر شہری کو بلا تفریق اپنا مسئلہ پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ شفافیت، میرٹ، بہتر طرز حکمرانی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ شہریوں کے جائز مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔


