جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات و واقعات کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ کے علاقے محسن احسان مل، ٹوبہ روڈ پر موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر
جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات و واقعات کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ کے علاقے محسن احسان مل، ٹوبہ روڈ پر موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 32 سالہ اقرا بی بی، 33 سالہ محمد نعیم، 7 سالہ حورین فاطمہ اور 6 سالہ عبدالحنان شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
دوسرے واقعے میں ٹوبہ پھاٹک، ٹوبہ روڈ جھنگ کے قریب 17 سالہ علینہ بی بی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ گولی ان کے بائیں ٹخنے پر لگی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ادھر شورکوٹ سٹی کے نواحی علاقے موضع یاری والا میں 65 سالہ اقبال بی بی کو مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھلائے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کی بہو مبینہ طور پر گولیاں کھلانے کے بعد فرار ہو گئی، جبکہ متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *