ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق اپریل کے دوران 3 چور و ڈکیت گینگ کے 13 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق اپریل کے دوران 3 چور و ڈکیت گینگ کے 13 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 142 اشتہاری مجرمان جبکہ 27 عدالتی مفروران کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 71 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 33 کلوگرام سے زائد چرس، 6 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 963 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 78 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جھنگ پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے جھنگ پولیس کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *