خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

جھنگ پولیس نے کم سن بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، سگا چچا ہی قاتل نکلا

ضلع جھنگ میں پیش آنے والے کم سن فراز علی کے اندھے قتل کا سراغ جھنگ پولیس نے مختصر ترین وقت میں لگا لیا۔ چھ سالہ فراز علی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے…

جھنگ پولیس نے کم سن بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، سگا چچا ہی قاتل نکلا

ضلع جھنگ میں پیش آنے والے کم سن فراز علی کے اندھے قتل کا سراغ جھنگ پولیس نے مختصر ترین وقت میں لگا لیا۔ چھ سالہ فراز علی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے لاپتہ ہوا تھا اور بعد ازاں تین روز قبل اس کی نعش فصل کماد سے برآمد ہوئی۔پولیس کی موثر اور سائنٹیفک انوسٹی گیشن کے نتیجے میں کیس صرف تین روز میں ٹریس کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول بچہ اپنے سگے چچا غلام مصطفی کے ہاتھوں زمین کے تنازعہ پر قتل ہوا۔ ملزم نے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور نعش کماد کی فصل میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی عرف ببی کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کی نگرانی میں تشکیل دی گئی انوسٹی گیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر اور ان کی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دلائی جائے تاکہ قانون اور انصاف کا بول بالا برقرار رہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں