خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کی زیر صدارت اجلاس، شجرکاری، آٹے کی دستیابی، گرین بس سروس، پرائس کنٹرول اور انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ، خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائی کی ہدایتجھنگ پولیس کا ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہید روڈ پر دکان پر چھاپہ، بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر سامان برآمد، ملزم گرفتارجھنگ پولیس کی کارروائی، تھانہ کوتوالی کے علاقے سے مبینہ اغواء ہونے والی دو لڑکیاں لاہور سے بحفاظت بازیابجھنگ میں دو مختلف واقعات، کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تین افراد زخمی، مویشی منڈی میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھانے سے بزرگ بیوپاری کی حالت غیروزیر خزانہ سےعالمی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیالملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظمچین،تبت کے علاقے میں زلزلے سے سولہ افراد ہلاک، درجنوں زخمیبھارت، بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ، تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی
جھنگ

جھنگ پولیس کا ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہید روڈ پر دکان پر چھاپہ، بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر سامان برآمد، ملزم گرفتار

جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے شہید روڈ پر واقع ویپ کی…

جھنگ پولیس کا ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہید روڈ پر دکان پر چھاپہ، بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر سامان برآمد، ملزم گرفتار

جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے شہید روڈ پر واقع ویپ کی دکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ویپ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو ویپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس متحرک ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جھنگ پولیس کے مطابق ویپ کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام اور نوجوانوں کو اس کے ممکنہ مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں