جھنگ پولیس کا ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہید روڈ پر دکان پر چھاپہ، بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر سامان برآمد، ملزم گرفتار
جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے شہید روڈ پر واقع ویپ کی…

جھنگ : ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی خصوصی ہدایات پر ویپ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے شہید روڈ پر واقع ویپ کی دکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں ویپ اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ویپ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو ویپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس متحرک ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
جھنگ پولیس کے مطابق ویپ کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام اور نوجوانوں کو اس کے ممکنہ مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔


