ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مربوط حکمت عملی اور پیشہ ورانہ اقدامات کے نتیجے میں ضلع بھر میں سرگرم متعدد خطرناک جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا گیا، جس سے جرائم کی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مربوط حکمت عملی اور پیشہ ورانہ اقدامات کے نتیجے میں ضلع بھر میں سرگرم متعدد خطرناک جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا گیا، جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 57 خطرناک کریمنل گینگز کا قلع قمع کیا جا چکا ہے جبکہ 144 گینگز ممبران کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ ان کارروائیوں سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا بلکہ شہریوں میں احساسِ تحفظ بھی بڑھا ہے۔
جھنگ پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، اسلحہ، مال مویشی، موبائل فونز، موٹریں اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں، جو پولیس کی مؤثر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع جھنگ میں رواں سال جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مسلسل محنت، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی اور بروقت کارروائیوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والے قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ “قانون شکنوں کو چھوڑیں گے نہیں اور قانون پسندوں کو چھیڑیں گے نہیں” جھنگ پولیس کی پالیسی ہے، اور ضلع کو جرائم سے پاک و محفوظ بنانے کے لیے یہ جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *