عیدالاضحیٰ کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، 1600 سے زائد پولیس افسران، جوان اور والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے 383 مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، 1600 سے زائد پولیس افسران، جوان اور والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے 383 مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک مقامات ، پارکس ، قبرستان، تریموں ہیڈ ، ناکہ جات اور کرائم پاکٹس پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت ناکہ بندی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔اسکے علاؤہ ضلع بھر میں 5 مویشی منڈیوں پر بھی 245 پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ مذہبی تہوار ہے جس کو پرامن طریقے سے منانے کے لئے جھنگ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔جملہ ایس ڈی پی اووز اپنے اپنے سرکلز کی ڈیوٹی چیک کریں گے اور الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔شہریوں کے نام پیغام میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہلڑ بازی،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں، کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، شہری امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کریں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *