خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
کراچی تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی تکمیل پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی، وزیر ریلوےعالمی بینک نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کا اعتراف کر لیا، مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات میں بہتری، شرحِ نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئیسہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کا 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، 2 وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئےافغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی پر ہمسایہ ممالک کے سکیورٹی خدشات میں اضافہصدرِ مملکت کا پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ روابط کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر زوروزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلانجھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین
جھنگ

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین

جھنگ: ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعید اختر دھولکہ کو بطور ڈسٹرکٹ…

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین

جھنگ: ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعید اختر دھولکہ کو بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ تقریب میں ٹریفک پولیس جھنگ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

سعید اختر دھولکہ نے بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہمات کو مؤثر بنانے اور شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور ٹریفک اہلکاروں میں نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور عوام دوست رویوں کے فروغ پر بھی توجہ دی گئی۔

تقریب کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے سعید اختر دھولکہ کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سرگودھا میں بھی اپنی نئی ذمہ داریاں اسی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں گے۔

تقریب کے اختتام پر سعید اختر دھولکہ کو یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کیے گئے، جبکہ افسران و اہلکاروں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا کی۔ ٹریفک پولیس جھنگ کے افسران نے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں