728 x 90

جھنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا,ڈپٹی کمشنر

جھنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ  مثبت صحافت کو فروغ دیا,ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ جھنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ نہ صرف مثبت صحافت کو فروغ دیا اور شہریوں کے مسائل اور انتظامی کوتاہیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا بلکہ پریس کلب جھنگ کو بھی بطور ادارہ نہایت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔ پریس کلب جھنگ کسی بھی طرح

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ جھنگ کے صحافیوں نے ہمیشہ نہ صرف مثبت صحافت کو فروغ دیا اور شہریوں کے مسائل اور انتظامی کوتاہیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا بلکہ پریس کلب جھنگ کو بھی بطور ادارہ نہایت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔ پریس کلب جھنگ کسی بھی طرح پنجاب کے دیگر بڑے شہروں سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ کے ہمراہ پریس کلب جھنگ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب خرم سعید اور صدر یونین آف جرنلسٹس شریف طاہر کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے مہمانوں کو پریس کلب کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا وزٹ بھی کروایا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پریس کلب کی عمارت کی تزئیں و آرائش اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہال کی تعریف کی اور منظم انداز میں پریس کلب کے معاملات کو چلانے پر انتظامیہ کی تعریف کی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos