728 x 90

حالیہ آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن میں ایک اہم اجلاس

حالیہ آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر   ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن میں ایک اہم اجلاس

حالیہ آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ جناب سلطان محمود نے کیاجلاس میں ضلع بھر میں صنعتی یونٹس، ہائی رائز عمارتوں، ہسپتالوں اور ہوٹلز میں نصب بوائلرز

حالیہ آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ جناب سلطان محمود نے کی
اجلاس میں ضلع بھر میں صنعتی یونٹس، ہائی رائز عمارتوں، ہسپتالوں اور ہوٹلز میں نصب بوائلرز کی رجسٹریشن، سالانہ انسپکشن اور مجموعی حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فائر سیفٹی میئرز، حفاظتی آلات کی دستیابی، ہائی رائز عمارتوں میں فائر ہائیڈرینٹس کے قیام اور آپریشنل کنڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محترمہ شازیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ہر تحصیل اور مخصوص علاقوں میں سب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو بوائلرز کی رجسٹریشن، حفاظتی معیار اور سالانہ معائنہ کی تصدیق کے لیے فیلڈ وزٹس کریں گی۔ غیر رجسٹرڈ یا غیر محفوظ بوائلرز کی نشاندہی کر کے متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس کے بعد متعلقہ افسران نے مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ بھی کیا اور وہاں بوائلرز کی حفاظتی صورتحال اور فائر سیفٹی انتظامات کا عملی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی اور صنعتی تحفظ کے تمام اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جامع رپورٹ مع انسپکشن پروفارما مقررہ مدت میں متعلقہ حکام کو ارسال کی جائے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos