728 x 90

حکومت، گوادر، خلیج فارس کاروباری نقل و حمل کیلئے نجی کمپنیوں سے رابطے میں ہے، احسن

حکومت، گوادر، خلیج فارس کاروباری نقل و حمل کیلئے نجی کمپنیوں سے رابطے میں ہے، احسن

حکومت گوادر اور خلیج فارس کے درمیان کاروباری نقل و حمل شروع کرنے کیلئے نجی بحری جہازران کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ یہ بات آج(جمعہ) کو اسلام آباد میںوزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر کی بندرگاہ کو فعال بنانے کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران بتائی

حکومت گوادر اور خلیج فارس کے درمیان کاروباری نقل و حمل شروع کرنے کیلئے نجی بحری جہازران کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ بات آج(جمعہ) کو اسلام آباد میںوزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر کی بندرگاہ کو فعال بنانے کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

بحری امور کی وزارت نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر معدنیات‘ کھجوروں‘ سمندری خوراک اور سیمنٹ کی نقل و حمل کی جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بین الاقوامی روڈ شوز میں گوادر کی بندرگاہ کو خلیجی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان اہم تجارتی مرکز کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے متعلقہ فریقوں کو بندرگاہ کے لئے تجارتی راستوں اور بین الاقوامی تاجروں کیلئے دستیاب مراعات کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos