728 x 90

حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر عملدرآمد کےحوالے سے ضلعی افسران کے ساتھ اے ڈی سی جی کے صدارت میں اجلاس

حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر عملدرآمد  کےحوالے سے ضلعی افسران کے  ساتھ اے ڈی سی جی کے صدارت میں اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی ہدایت پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی ہدایت پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔

اجلاس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران شریک تھے۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انسداد سموگ وڈینگی مہم کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر تحصیلوں میں بیوٹیفکیشن کی اسکیموں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے جاری کام کے حوالے سے جائزہ لیا گیاجبکہ ستھر اپنجاب کے افسران سے صفائی آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واسا و میونسپل کمیٹی جھنگ کے افسران سے میگا سیوریج لائنوں کی تنصیب اورسیوریج مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آٹے کے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے براہ راست نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ فوڈ کے افسران آٹے کا وزن، سپلائی اور ریٹ پر عملدرآمد کیلئے متحرک رہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos