وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی ٹیم کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تمام شراکت داروں کے ساتھ ملکر صاف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
وہ اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی ٹیم کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تمام شراکت داروں کے ساتھ ملکر صاف اور شفاف طریقے سے مکمل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خسارے میں جانیوالے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ملک کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔
وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں کردار ادا کرنیوالے حکومتی ٹیم کے تمام ارکان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جس نجی گروپ نے پی آئی اے کا انتظام سنبھالا ہے وہ قومی پرچم بردار کمپنی کی عظمت رفتہ کو بحال کرے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *