وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا ہے۔ آج (جمعرات)جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام کو پرامن رہنے کی پرزور تاکید کی اور اس امر پر زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ تاہم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا ہے۔
آج (جمعرات)جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام کو پرامن رہنے کی پرزور تاکید کی اور اس امر پر زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ تاہم انہوں نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔
وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے مظاہروں کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جائے۔
حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کیلئے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔
کمیٹی سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا سردار محمدیوسف اور احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل ہوگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *