728 x 90

حکومت نوجوانوں کی فنی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،احسن اقبال

حکومت نوجوانوں کی فنی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے فنی تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے پر توجہ دینا ہماری ترقیاتی حکمت عملی میں کلیدی

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے فنی تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے پر توجہ دینا ہماری ترقیاتی حکمت عملی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ قومی معاشی تبدیلی کے منصوبے پر مبنی ہمارے فائیو ایز کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی بنیاد مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دو لاکھ نوجوآوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی کا منصوبہ لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں آئی ٹی کی صنعت کو پچیس ارب ڈالر کی صنعت کے طور پر ڈھالنا ہمارا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں جو نوجوانوں کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos