728 x 90

حکومت کاصحت کے تحفظ کے لئے نئے پانچ سالہ قومی لائحہ عمل کاآغاز

حکومت کاصحت کے تحفظ کے لئے نئے پانچ سالہ قومی لائحہ عمل کاآغاز

حکومت نے قومی اور صوبائی نظام صحت کی استعداد کارکوبہتر بنانے اورصحت کے تحفظ کے لئے نئے پانچ سالہ قومی لائحہ عمل کاآغازکیاہے۔ یہ جامع پانچ سالہ منصوبہ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزارت صحت نے متعلقہ شراکت داروں کو پیش کیا۔ یہ منصوبہ صحت عامہ کی ابھرتی ہوئی ہنگامی صورتحال سے موثرطریقے

حکومت نے قومی اور صوبائی نظام صحت کی استعداد کارکوبہتر بنانے اورصحت کے تحفظ کے لئے نئے پانچ سالہ قومی لائحہ عمل کاآغازکیاہے۔

یہ جامع پانچ سالہ منصوبہ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزارت صحت نے متعلقہ شراکت داروں کو پیش کیا۔

یہ منصوبہ صحت عامہ کی ابھرتی ہوئی ہنگامی صورتحال سے موثرطریقے سے نمٹنے کے لئے کارگرثابت ہوگا۔

اسے برطانیہ کے ایویڈنس فار ہیلتھ پروگرام کے تعاون سے مرتب کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ سرکاری افسران اور دیگر فریقوں سے تفصیلی مشاورت کے بعدتیار کیاگیاہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے رابطہ کار برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہاہے کہ صحت کے تحفظ کے لئے قومی لائحہ عمل کے تحت فعال منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر Andrew Dalgleish نے کہاکہ صحت کے تحفظ کے قومی لائحہ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos