728 x 90

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے انیس خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔فورسز نے خوارج کے مقام پر موثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے انیس خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔فورسز نے خوارج کے مقام پر موثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ چودہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید چار خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نیضلع بنوں میں ایک اور مقابلے میں ایک اور خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا۔

بھارت کے حمایت یافتہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملو ث تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos