728 x 90

خیبر ضلع کے علاقے تور درہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک

خیبر ضلع کے علاقے تور درہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آج خیبر ضلع کے عمومی علاقے تور درہ میں ایک انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن (IBO) کے دوران تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر

سیکیورٹی فورسز نے آج خیبر ضلع کے عمومی علاقے تور درہ میں ایک انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن (IBO) کے دوران تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos