728 x 90

دفترخارجہ نے پاکستان پربھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے

دفترخارجہ نے پاکستان پربھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے

دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بیان بازی سے گریز کرے اوراپنے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور مذہبی سرپرستی میں دہشت گردی بالخصوص ریاستی سہولت کاری سے اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کے تدارک پر توجہ دے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار

دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بیان بازی سے گریز کرے اوراپنے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور مذہبی سرپرستی میں دہشت گردی بالخصوص ریاستی سہولت کاری سے اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کے تدارک پر توجہ دے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جن میں سے ایک ثبوت بھارتی حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مہذب بین الریاستی اصولوں پر عمل کرنا سیکھنا چاہئے اور غیر ذمہ دارانہ الزامات سے گریز کرنا چاہئے جو پہلے سے ہی غیر مستحکم اور جوہری ماحول میں کشیدگی بڑھاسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے ممتاز کشمیری سیاسی رہنما سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کے دو ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس فرد جرم کے تحت بے بنیاد مقدمہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قانونی طور پر سیاسی جدوجہد دبانے کیلئے کالے قوانین کے جاری غلط استعمال کا تسلسل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos