دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اڑان پاکستان کے بارے میں آکسفورڈ کے تاریخی اعلامیہ کی حمایت کی ہے۔ جس میں ملک کو علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی کھربوں ڈالر معیشت میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ لندن میں ایک اجلاس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اڑان
دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اڑان پاکستان کے بارے میں آکسفورڈ کے تاریخی اعلامیہ کی حمایت کی ہے۔
جس میں ملک کو علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی کھربوں ڈالر معیشت میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
لندن میں ایک اجلاس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اڑان پاکستان منصوبے کے نفاذ پرروشنی ڈالی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی اڑان پاکستان کانفرنس میں دنیا کی ستائیس مشہور یونیورسٹیوں اور تینتیس بڑی عالمی تنظیموں کے سو سے زائد منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد آکسفورڈ ڈیکلریشن کو متفقہ طورپر منظور کرنا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اڑان پاکستان کانفرنس کے شرکاء کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان کی کہانی محدود نہیں بلکہ ایک وعدے کے مطابق اس کی تکمیل ہونا باقی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *