کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدااورتحریک آزادی کے دیگر تمام کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے اور نقشبند صاحب ، سرینگر میں شہداء قبرستان کی طرف
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدااورتحریک آزادی کے دیگر تمام کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں۔
آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے اور نقشبند صاحب ، سرینگر میں شہداء قبرستان کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں تیرہ جولائی اُنیس سو اکتیس کے بائیس شہداء مدفون ہیں۔
یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ تمام حریت پسندتنظیموں اور رہنمائوں نے اس کی حمایت کی ہے۔
شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم ممالک میں ریلیاںنکالی جا رہی ہیں اور سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
تیرہ جولائی اُنیس سو اکتیس کو ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر اذانِ ظہر دینے پر فائرنگ کر کے یکے بعد دیگرے بائیس نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
کشمیر لبریشن سیل کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے مظفرآباد میں ایک عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گا جس کے بعد ریلی نکالی جائے گی۔
پاسبان حریت نے بھی برہان وانی شہید چوک میں ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس کا چاک وچوبند دستہ یادگار شہداء پر سلامی دے گا۔
مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنما ئوں کو یومِ شہدا کی تقریب سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کردیاگیا
رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کاہ انہیں پارٹی قیادت سمیت گھروں میں بند بند کردیاگیا ہے ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری سیاست دانوں اور رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سرینگر میں یوم شہداء کی تقریب میں شرکت سے روکا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے زادی بل، سرینگر کی نشست سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی تنویر صادق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اپنے کئی موجودہ ارکان اسمبلی کو سرینگر میں پارٹی کی قیادت سمیت گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔
مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی جانب سے تیرہ جولائی اُنیس سو اکتیس کے شہداء کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک بڑے عوامی اجتماع اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے ریلی کی قیادت کی۔
ریلی میں حریت رہنمائوں، جموں و کشمیر سے پناہ گزینوں اور مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور طلباء تنظیموں کے رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *