وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر مالیاتی تعاون کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ وہ نیویارک میں برازیل کے صدر کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی میزبانی میں خصوصی موسمیاتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر مالیاتی تعاون کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کرے۔
وہ نیویارک میں برازیل کے صدر کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی میزبانی میں خصوصی موسمیاتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ قرضوں سے چلنے والی معیشتیں درپیش موسمیاتی تباہی سے نمٹ نہیں سکتیں۔
شہباز شریف نے مندوبین کو یاد دلایا کہ پاکستان اب بھی دوہزاربائیس کے سیلاب کے نقصانات سے گزررہاہے جس کے باعث تیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔
انہوں نے مندوبین کو موجودہ سال شدید مون سون بارشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کے نتیجے میں پچاس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، چار ہزار ایک سو دیہات تباہ اور ایک ہزار سے زائد قیمتی انسانی زندگیوں کانقصان ہوا۔
وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں کم سے کم حصے کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں پچاس فیصد کمی کے مجموعی ہدف کے طور پرپاکستان نے پہلے ہی پندرہ فیصد کمی کے اپنے غیر مشروط وعدے کو پورا کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے دوہزارپینتیس تک ملک میں توانائی کے قابل تجدید ذرائع اور پن بجلی کا حصہ باسٹھ فیصد تک بڑھانے اور ٹرانسپورٹ کے تیس فیصد حصے کو ماحول دوست توانائی پرمنتقل کرنے اور ایک ارب درختوں کی شجرکاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *