728 x 90

دنیا کو جنگ کی بنیادی وجوہات ختم کرنی ہوں گی،صدر شی جن پنگ

دنیا کو جنگ کی بنیادی وجوہات ختم کرنی ہوں گی،صدر شی جن پنگ

چین نے دوسری جنگِ عظیم میں اپنی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اسکوائر پر عظیم دیوار کی شکل کے بلند و بالا ٹاور نصب کیے گئے جو غیر ملکی جارحیت کے مقابلے میں چینی قوم کی

چین نے دوسری جنگِ عظیم میں اپنی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر اسکوائر پر عظیم دیوار کی شکل کے بلند و بالا ٹاور نصب کیے گئے جو غیر ملکی جارحیت کے مقابلے میں چینی قوم کی ہمت اور یکجہتی کی علامت تھے۔

پریڈ میں جدید لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے فضائی مظاہرہ کیا جبکہ فوجی دستوں نے جوش و خروش کے ساتھ مارچ کیا۔ اس کے علاوہ جدید ٹینکوں، توپ خانے اور دیگر فوجی سازوسامان کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی شامل تھے۔

پریڈ سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے 80 سال قبل فتح کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کو جنگ کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر امن اور تعاون کے راستے کو اپنایا جائے۔

چینی صدر نے اس موقع پر ایک بار پھر چین کے پرامن ترقی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos