728 x 90

دیوالیہ ہونے کے خدشے میں کمی، پاکستان دنیا کی دوسری بہترین معیشت بن گیا

دیوالیہ ہونے کے خدشے میں کمی، پاکستان دنیا کی دوسری بہترین معیشت بن گیا

پاکستان دیوالیہ ہونے کے خدشے میں کمی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے بہتر معیشت بن گیا ہے۔    بلوم برگ نے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی جانب سے دیئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی عالمی منڈیوں کی درجہ بندی میں

پاکستان دیوالیہ ہونے کے خدشے میں کمی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے بہتر معیشت بن گیا ہے۔   

بلوم برگ نے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی جانب سے دیئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی عالمی منڈیوں کی درجہ بندی میں ترکیے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے کیونکہ اس کے گزشتہ پندرہ ماہ میں عالمی سطح پردیوالیہ ہونے کے خطرے میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پاکستان واحد ملک ہے جس نے گزشتہ سال کی سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی۔

 بہتری کے ان عوامل میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے‘ اقتصادی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور درجہ بندی کے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے مثبت درجہ بندی شامل ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos