ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم کو صبح 8:50 بجے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ شورکوٹ کے علاقے 22 گگھ لنک روڈ، 25 پل ملتان روڈ پر ایک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا ہے۔ کالر کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار کی چادر گاڑی
ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم کو صبح 8:50 بجے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ شورکوٹ کے علاقے 22 گگھ لنک روڈ، 25 پل ملتان روڈ پر ایک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا ہے۔
کالر کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار کی چادر گاڑی کے پہیے میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ گر کر سر پر چوٹ اور جسم پر متعدد خراشوں کا شکار ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی قریبی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شور کوٹ منتقل کیا۔
مزید براں، زخمی کے پاس موجود 1,88,120 روپے کی رقم ریسکیو 1122 اسٹاف کو ملی، جو نہایت امانتداری کے ساتھ لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی اور ایمانداری کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 نہ صرف جان بچانے کی خدمت انجام دے رہی ہے بلکہ ہر ممکن صورت میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *