728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ریسکیو 1122 جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سلطان محمود نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سلطان محمود ریسکیو 1122 کے شعبے میں کئی سالوں کا معیاری اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ضلع ساہیوال،فیصل آباد ، قصور

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سلطان محمود نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سلطان محمود ریسکیو 1122 کے شعبے میں کئی سالوں کا معیاری اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ضلع ساہیوال،فیصل آباد ، قصور اور ہیڈ کوارٹر لاہور میں اپنی خدمات سر انجام دیں ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتیں ضلع جھنگ کی عوام کو بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کی ضمانت ہیں۔
چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں سلطان محمود نے کہا، “میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ضلع جھنگ کی عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں۔ میرے نزدیک انسانی خدمت سب سے بڑا عظیم فریضہ ہے۔”

انہوں نے مزید یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں ریسکیو 1122 جھنگ کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جدید تربیتی پروگراموں اور آلات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos