728 x 90

ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر

ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اسسٹنٹ کمشنر ، محکمہ ریونیو

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اسسٹنٹ کمشنر ، محکمہ ریونیو کے افسران ، لینڈ ریکارڈ سٹاف، پٹواری اور دیگر بھی موجودتھے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos