728 x 90

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پرہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ریونیو افسران ،لینڈ ریکارڈ سٹاف، پٹواری اور دیگر بھی موجود

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پرہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ریونیو افسران ،لینڈ ریکارڈ سٹاف، پٹواری اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواستوں پرفوری کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روزمختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام انتظامی افسران عوام سے براہِ راست رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔مزید برآں ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت کی گئی جس کا مقصدعوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos